Tuesday, October 10, 2017

IO_IO

جو بویا ہے وہ کاٹیں گے 
دِل كے ٹکڑے باٹیں گے 

اک آسمان ہی سر پہ ہے 
ہم اس کو بھی گرا دیں گے

خود تو چلو بھٹکے ہیں 
خِضر کو بھی بھٹکا دیں گے 

تخلیقِ نفس کی منطق ہم 
زاہدوں کو سمجھا دیں گے 

ہُنرجوسِیکه سکا نہ دِل 
وہ نظروں کو سکھلا دیں گے 

ابلیس تیری چَالوں سے  
پردہ ہم اٹھا دیں گے 

بَن كے تَیرے گھر کا بهیدی  
لنکا تیری ڈَها دیں گے

حجر...............

0 Comments:

Post a Comment

<< Home